وزیراعظم نریندر مودی کی تعلیم اسناد کے جعلی ہونے نہ ہونے کی بحث کے تازہ مرحلے میں آج بی جے پی نے جہاں ان کی کالج کی ڈگریاں عام کیں اور اپنی پارٹی کے بڑے لیڈروں امت شاہ اور ارون جیٹلی کو میدان میں اتارا وہیں ایک گھنٹے بعد ہی وزیراعلی اروند کیجری وال کی عام آدمی
پارٹی نے میڈیا سے رجوع کرکے ان ڈگریوں کو بھی جعلی قرار دے دیا۔
قبل ازیں بی جے پی کے سربراہ امت شاہ نے ایک پریس کانفرنس میں ڈگریاں عام کرتے ہوئے کہا کہ اروند کیجری وال وزیراعظم کے بارے میں جھوٹی باتیں پھیلارہے ہیں۔
انہیں نہ صرف وزیراعظم بلکہ پوری قوم سے معافی مانگنا چاہئے۔